• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ایلو مینیم فوائل استعمال کرنا کیسا ہے ؟


اکثر گھروں میں ایلو مینیم فوائل کھانا ڈھانپنے یا اسے پیک کر کے فریج میں رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، کچھ افراد اپنا لنچ باکس بنانے کے بجائے سینڈوچ یا بر گر وغیرہ ایلومینیم فوائل میں پیک کر کے اسکول یا دفتر لے جاتے ہیں اور فوائل میں ہی کھانا مائیکرو ویو میں گرم کر کے کھا لیتے ہیں جبکہ اس کے بے شمار طبی نقصانات ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ضرورت سے زائد پروٹین لینے والے یہ نقصانات دیکھ لیں

ایک تحقیق کے مطابق ایلو مینیم فوائل کے استعمال سے خطر ناک بیماریاں ہو سکتی ہیں جن میں ’نیوروٹاکزن ڈیلویلپمنٹ ڈس آرڈر‘ سمیت جگر، گردوں اور ہڈیوں کا متاثر ہونا شامل ہے۔

فیڈرل انسٹیٹیوٹ فار رِسک اَسیسمنٹ جرمنی ’بی ایف آر ‘ کے مطابق ایلومینیم فوائل استعمال کرنے والوں پر ایک تحقیق کی گئی، جن گھروں میں ایلو مینیم فوائل استعمال ہو رہا تھا اُن کے استعمال پر غور کیا گیا کہ دن میں ایلومینیم کا کتنا اور کس کس طرح سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان افراد میں غذا، کاسمیٹک اور ٹوتھ پیسٹ کے ذریعے ایلومینیم ان کے اندر منتقل ہو رہا ہے اور اس کی مقدار بہت زیادہ تھی جس سے ان کی دماغی کارکردگی سمیت جسم کے دیگر اعضاء کے کام کرنے میں سستی آئی تھی، یہ افراد ایلوم مینیم فوائل استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں قوت مدافعت کے لحاظ سے کمزور اور سُست تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کیا آپ کافی کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

محققین نے ان افراد کو ایلومینیم فوائل کو کھانے پینے کی اشیا کے استعمال کے لیے منع کرتے ہوئے تجویز کیا کہ اس کا استعمال ترک کر دیا جائے جبکہ ضرورت زندگی کی دیگر اشیا جن میں ایلو مینیم موجود ہو انہیں کم سے کم استعمال کیا جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین