• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں 8 فٹ لمبا سانپ نکل آیا، خاتون خوفزدہ

لندن ( بی بی سی) برطانوی خاتون آٹھ فٹ لمبے سانپ کو بیت الخلاء میں دیکھ کر حیران اور خوف زدہ ہو گئی ۔ بی بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے ٹاؤن برکن ہیڈ میں واقع عمارت میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ گھر کے باتھ روم میں خاتون کا پائوں کسی چیز سے ٹکرایا اور وہ اس چیز کو دیکھ کر خوفزدہ ہوگئی کیونکہ وہ 8 فٹ لمبا سانپ بؤا کانسٹکٹر تھا۔ سانپ سنک اور باتھ ٹب پر بیٹھا تھا اور خاتون حیران تھی کہ سانپ کہاں سے اور کس طرح باتھ روم تک پہنچا ۔ خاتون نے اس کی اطلاع فوری طور پر ایمرجنسی سروسز کو دی ۔ وہاں پہنچنے والے سروسز افسران بھی سانپ کو دکھ کر حیرت زدہ ہو گئے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون اور اس کی پڑوسن کو سانپ سے متعلق کچھ نہیں معلوم تھا کہ وہ کہاں سے اور کیسے آیا ہے۔ پولیس افسران نے اپنے ایک ساتھی افسر کانسٹیبل کرس ایسٹ ووڈ کو بلوایا جس کا تعلق میٹرکس ٹیم سے تھا ۔ ایسٹ ووڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کر بتایا کہ اس سانپ کا تعلق بؤا کانسٹ کٹر نسل سے ہے ۔ کانسٹیبل ایسٹ ووڈ خاموشی سے سانپ کے قریب پہنچا جو باتھ ٹب اور نلکوں کے گرد لپٹا ہوا تھا اس کو پانی پلانے کے بعد بہلایا تاکہ اسے آرام سے ایک ڈبے میں ڈال سکے ۔کانسٹیبل نے سانپ کو عارضی طور پر رکھنے کا بندوبست کیا۔خیال رہے کہ بؤاکانسٹ کٹر سانپ کی نسل بوئیڈے سے تعلق رکھتا ہے۔ بوئیڈے نسل کے سانپ شمالی، وسطی، اور جنوبی امریکہ کے علاوہ کیریبین کے کچھ جزیروں میں پائے جاتے ہیں ۔
تازہ ترین