• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیلوں میں قیدیوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ ضروری ہے،ضیاءالحق

ہری پور(نمائندہ جنگ )اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ضیاءالحق نے کہا ہے کہ پاکستان میں جیلوں کا نظام بہتر بنا کر قیدیوں اور حوالاتیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے اور جیل حکام کو قیدیوں اور حوالاتیوں کے بنیادی انسانی حقوق کو کسی بھی صورت پامال نہیں کرنا چاہیے،جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح کےلئے تربیت کا نظام بھی وضع کیا جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار حکومت پاکستان کے پیغام پاکستان بیانیہ کے تحت ہری پور یونیورسٹی کے اشتراک سے سنٹرل جیل ہری پور میںمنعقد ہونیوالے دو روزہ تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ متشددانہ انتہاءپسند رویئے اختیار کرنے کی بجائے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق قیدیوں کی فکری اور مذہبی آزادی کے اصولوں کا احترام کیا جائے اور جیلوں میں متشددانہ سرگرمیوں سے نمٹنے کیلئے کسی قسم کا غیرقانونی اور غیراخلاقی حربہ استعمال کرنےکی بجائے قیدیوں کی اصلاح کیلئے تربیت کا نظام بھی وضع کیا جائے تاکہ قیدی جیل سے رہائی کے بعد معاشرے کے اچھے شہری بن سکیں۔ سیمینار میں ڈاکٹر عبدالمومن سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین