• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کیمسٹری ورکشاپ شروع

اپشاور (خصوصی نامہ نگار) آفس آف ریسرچ، اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اوریک) پشاور یونیورسٹی، نیشنل سنٹر آف ایکسیلنس ان فزیکل کیمسٹری اور پاکستان اکیڈی آف سائنسز کے باہمی اشتراک سے نوجوانوں سائنسدانوں کے لئے دو روزہ انٹرنیشنل کیمسٹری ورکشاپ شروع ہوگئی جس میں ملک اور بیرون ملک سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے افتتاح کیا۔ وائس چانسلر نے ورکشاپ کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے اہم سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ نوجوانوں سائنسدانوں کو عصر حاضر کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے تعلیم وتحقیق کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر فزیکل کیمسٹری سنٹر پروفیسر عبدالنعیم، اوریک کے ڈائریکٹر ظہور احمد، ترکی کے پروفیسر ڈاکٹر فہیم نندک، پروفیسر ماہموت اوزاکار،ڈاکٹر عثمان اور ڈاکٹر سکندر اوسزئی نے ریسرچ پراجیکٹ کے نئے طریقوں بارے مقالے پیش کئے۔
تازہ ترین