• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں مذاکرات کا تیسرا دور

اسلام آباد: حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں مذاکرات کا تیسرا دور


اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے وفد نے حکومتی کمیٹی کے سربراہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔

حکومتی ٹیم اور ایم کیو ایم قیادت میں مذاکرات کا اگلا مرحلہ شروع ہوگیا، دونوں جماعتوں کی قیادت کی ملاقات جہانگیر ترین کے گھر پر ہورہی ہے۔

مذاکرات میں ایم کیو ایم وفد کی قیادت کنوینر خالد مقبول صدیقی کررہے ہیں دیگر ارکان میں کنور نوید جمیل اور عامر خان شامل ہیں۔

حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں ہونے والے مذاکرات کے اس تیسرے دور میں حکومتی اتحاد سے متعلق امور ،کراچی پیکیج پر تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ کے اعلان کے بعد حکومت اور ایم کیو ایم قیادت میں دوملاقاتیں کراچی میں ہوچکی ہیں۔

گزشتہ ملاقات کراچی میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں ہوئی تھی، جس میں ڈیڈلاک برقرار رہا تھا اور خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ واپس لینے کا اور نہ ہی حکومت نے تمام شرائط ماننے کا اعلان کیا تھا۔

ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی ٹیم کے روبرو اپنے مطالبات اور تحفظات رکھے، جس پر پرویز خٹک کی سربراہی میں موجود ٹیم نے انہیں اگلے مرحلے کے مذاکرات کےلیے اسلام آباد آنے کی دعوت دی تھی۔

تازہ ترین