• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سپر لیگ پاکستان میں، اصل مزہ اب آئے گا، ندیم عمر

سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کو دوبارہ زندہ کردیا، ندیم عمر


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کی فیورٹ ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے پاکستان کو کئی نوجوان کھلاڑی ملے ہیں، جیو کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ نے سپر لیگ نے پاکستان کرکٹ کو دوبارہ زندہ کردیا، اس لیگ سے جہاں ٹیم کو نئے کھلاڑی ملے، وہیں اس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کی راہیں بھی ہموار ہوئی ہیں پی ایس ایل کا اصل مزہ اب آئے گا کیوں کہ سارے میچز پاکستان میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کی وجہ سے دنیا میں کوئٹہ، کوئٹہ کے نعرے لگتے ہیں جو فخر کی بات ہے۔ پاکستان سپر لیگ سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ہوا ہے۔

تازہ ترین