• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ محبوب اور مہک کھوکھررینکنگ ٹینس کے فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سارہ محبوب اور مہک کھوکھر نیشنل رینکنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے لیڈیز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ عقیل خان، مزمل مرتصی نے مینز سنگلز کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ پی ٹی ایف ٹینس کمپلکس میں لیڈیز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے اشنا سہیل اور مہک کھوکھر نے سارہ منصور کو شکست دی۔ مینز سنگلزکوارٹر فائنل میں احمد چوہدری نے شہزاد خان، ہیرا عاشق نے مدثر مرتضیٰ، مزمل مرتضی نے محمد شعیب اور عقیل خان محمد عابد کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ بوائز انڈر 18 کے مقابلوں میں مہتار محمد نے سیمی زیب، نعلین عباس نے حامد اسرار، محمد شعیب نے فیضان فیاض اور حامد اسرار نے زمان خان کو ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
تازہ ترین