• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ڈی اے ملازمین کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں‘ ن لیگ

کوئٹہ ( پ ر )پاکستان مسلم لیگ(ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال، صدر تحصیل نا نا صاحب،میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ، آصف ایڈووکیٹ،طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی،نثاراچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک،ذاکر بنگلزئی، غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے حکومت،وزیر اعلیٰ،چیف سیکرٹری اورچیئر مین بی ڈی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ بی ڈی اے ملازمین کی گزشتہ سات ماہ کی تنخواہ فوری ادا کی جائے کیونکہ موجودہ مہنگائی کے دور میں عوام کا گزر بسر مشکل ہوگیا‘ سات ماہ سے تنخواہ کی بندش سے ملازمین اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ بی ڈی اے ،واسااور میٹروپولیٹن کارپوریشن کے تمام ملازمین کی تنخواہیںفوری طور اداکی جائیں مسلم لیگ(ن) ان ناروا اقدامات کی پرزور مذمت کرتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صوبے میں برف اور بارش سے متاثرہ علاقوں کے عوام کو یکساں ریلیف دے اور صحت مراکز میں ادویات اور گیس وبجلی کا فوری بندوبست کیا جائے برفبار ی اور بارشوں سے لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ۔فوٹو سیشن کی بجائے متاثرین کی حقیقی معنوں میں مدد کی جائے ۔
تازہ ترین