• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ملی لیبر فیڈریشن کا اجلاس، کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف 5فروری کو یوم سیاہ بھرپور منانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ملی لیبر فیڈریشن ملتان کا اجلاس نواز چدھڑ کی صدارت میں ہوا،جس میں کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف 5فروری کو یوم سیاہ بھرپور منانے کا فیصلہ کیا گیا،اس ضمن میںاحتجاجی ریلی اور جلسہ منعقد کیا جائے گاا،اجلاس میں ریلوے کےسید سلیم چشتی ،ظہور خان، محمد مشتاق، پاور لومز ورکر یونین سے یوسف انصاری، مسلم یوتھ آگنائزیشن سےنعمان شیخ، رکشہ ڈرائیورز ایسوسی ایشن سے عاصم بھٹی، پی ڈبلیو ڈی سے شبیر گجر چوھدری علیم اور ظہور احمد خان اور واپڈا پیغام یونین سے اے ڈی ساجد نے خصوصی شرکت کی ۔
تازہ ترین