• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں منشیات فروش پھر سےسر اٹھانے لگے

کراچی میں منشیات فروش پھر سےسر اٹھانے لگے


کراچی میں منشیات فروش ایک بار پھر سر اٹھانے لگے، جمشید کوارٹر میں صبح سے شام تک کھلے عام منشیات فروشی کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کرلی ہے۔

جیو نیوز کو جمشید کوارٹر، لسبیلہ میں منشیات فروشی کی حاصل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے منشیات فروش کھلے عام بے خوفی سے منشیات حاصل کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صبح سے شام تک ملزمان بغیر کسی روک ٹوک کے منشیات کا اڈہ چلاتے ہیں، منشیات فروش امیر، معراج اور شاہنواز منشیات فروشی میں ملوث ہیں جنہیں جمشید کوارٹر پولیس کی سرپرستی حاصل ہے۔

تینوں ملزمان اس سے قبل متعدد بار گرفتار ہوکر جیل کاٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جمشید کوارٹر بلوچ پاڑہ میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا تھا۔

تازہ ترین