• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن بنا لیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں رواں ہفتے دنیا کا سب سے بڑا فائر انجن بنایا گیا ہے جس کا سائز 8 بائی 8 کا ہے، فائر انجن امارات کی مقامی کمپنی نے بنایا ہے۔

جدید ترین فائر انجن میں 18000 لیٹر پانی لے جانے کی صلاحیت ہے اور اس میں آگ بجھانے کے متعدد اوزار رکھے جاسکتے ہیں۔

فائر انجن کو سیاہ رنگ کیا گیا ہے جبکہ اس کی سائیڈ پر ایک پیلے رنگ کی پٹی لگائی گئی ہے۔

اس فائر انجن میں دو انجن موجود ہیں جبکہ اس کی رفتار ہنگامی گاڑی کی رفتار سے تیز ہے۔

تازہ ترین