• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ٹریکٹر ٹرالی عوامی ایکسپریس کی زد میں آگئی

نوشہرہ میں ٹریکٹر ٹرالی پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کی زد میں آگئی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس کو اضاخیل بالا کے قریب اس قوت حادثہ پیش آیا جب پھاٹک کھلا رہ جانے کے سبب ٹریکٹر ٹرالی ٹرین کی زد میں آگئی ۔

ٹرین اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خوش قسمتی سے تمام افراد محفوظ رہے تاہم حادثے سے پشاور سے کراچی اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک کونقصان پہنچا ہے۔

محکمہ ریلولے کی جانب سے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ، حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی پر کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

تازہ ترین