• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 20 فیصد بڑھی،سہیل انور سیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے وزیر برائے انسداد بدعنوانی،آب پاشی اور زکوات و عشر سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ مہنگائی کے سونامی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے،ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں تقریبا بیس فیصد اضافہ ہوا اور پندرہ ضروری اشیاء مہنگی کردی گئیں، بحرانی حکومت اب تک دس لاکھ سے زائد لوگوں کو بے روزگار کر چکی ہے، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آٹا ،چینی، بجلی و گیس کے نرخوں میں حد درجہ اضافہ ناقابل قبول ہے،چینی اور آٹا مافیا نے عوام سے اربوں روپے لوٹ لیے ہیں،ملک کو تباہی سے بچانے کے لئے نااہل حکمرانوں کو اقتدار سے الگ کرنا ہوگا،سال 2020پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کا سال ہوگا،صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں نئے پاکستان کے نام پر سیاسی یتیموں کا راج ہے، گورننس مکمل طور پر برباد ہو چکی ہے\\۔
تازہ ترین