• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم فوری اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں ، جمعیت علمائے اسلام (س)

لاہور (وقائع نگار خصوصی )جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے امیر قاری علیم الدین شاکر اور قاری اعظم حسین نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے دعویداروں نے ملک میں آٹے کا بحران پیدا کرکے قوم کو فاقوں پر مجبور کردیا گیا ہے ،گذشتہ روز جامع مسجد احمد علی لاہوری میں علماء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ریاست مدینہ کی تشکیل اور اس کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اسلامی نظام کے نفاذ کو یقینی بنائیں ، جس سے پاکستان معاشی ومعاشرتی بحرانوں سے نکل سکے گا،شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید کے مشن کو پورا کرکے دم لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کشمیر میں عوام کو ان کا حق دینے کے لیئے تیار نہیں ہے۔ بلکہ اس حق کے لیئے اٹھنے والی آواز کو دبانے کے لیئے گولیوں کا کھلے عام استعمال کر رہا ہے لیکن اس کے باوجود وہ تحریک آزادی کو دبا نہیں سکا ہے ۔
تازہ ترین