• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ ٹینس: سارہ محبوب اور سارہ منصور فائنل میں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سارہ محبوب اور سارہ منصور فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔ چیمپئن شپ کے مینز سنگلز مقابلوں کے ڈراز جاری کردیئے گئے۔ عقیل خان ٹاپ سیڈ ہوں گے۔ دلاورعباس پی ٹی ایف اسپورٹس کمپلکس میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے ویمنز سنگلز کے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے شمزہ ناز کو جبکہ سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو ہرایا۔ فائنل منگل کو کھیلا جائے گا۔ مینز سنگلز کے پہلے رائونڈ کا آغاز منگل سے ہوگا۔ عقیل خان ٹاپ سیڈ، مزمل مرتضی نمبر دو سیڈ اور شہزاد خان نمبر تین سیڈ ہوں گے۔
تازہ ترین