• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساجد جاوید نےبریگزٹ پر 50 پنس کے یادگاری سکےکی رونمائی کرادی

لندن (پی اے) چانسلر ساجد جاوید نے بریگزٹ کے موقع پر 50 پنس کے یادگاری سکےکی رونمائی کرا دی، سکے پر 31جنوری کی تاریخ اور تمام اقوام کیلئے امن خوشحالی اور دوستی کے الفاظ کندہ ہیں۔ ساجد جاوید نے برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کیلئے پہلے مقرر کی گئی تاریخ 31 اکتوبر کو یہ سکے تیار کرنے کا آرڈر دیا تھا لیکن بریگزٹ میں تاخیر کی وجہ سے کم وبیش ایک ملین سکے گلا کر اس کا میٹل بریگزٹ کی نئی تاریخ کی تصدیق تک کیلئے رکھ دیا گیا تھا، نئے انتظام کے تحت جمعہ سے پورے برطانیہ میں بریگزٹ کے کم وبیش ایک ملین سکے زیر گردش آجائیں گے جبکہ سال کے آخر تک اس میں مزید 7 ملین سکے شامل ہوجائیں گے، سکوں کا پہلا بیچ ساجد جاوید کے سپرد کردیا گیا ہے جو سکے کی ڈھلائی کے ماہر تصور کئے جاتے ہیں اور اب وہ اسی ہفتے یہ سکے وزیراعظم کوپیش کریں گے۔ اس سکے کے اجرا کے موقع پر رائل منٹ اپنے سائوتھ ویلز کے ہیڈکوارٹر کے دروازے 31 جنوری کو 24 گھنٹے کیلئے اپنے دروازے عام لوگوں کیلئے کھول دے گا تاکہ عوام یادگاری سکے حاصل کرسکیں۔ ساجد جاوید نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی ہماری تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے اور یہ سکے اس نئے باب کے آغاز کی نشانی ہیں۔ توقع ہے کہ یورپی پارلیمنٹ بدھ کو برطانیہ کی یورپ سے علیحدگی کی منظوری دے دے گی جبکہ وزیراعظم اسی ہفتے معاہدے پر دستخط کر کے 31 جنوری کویورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کی راہ ہموار کریں گے۔
تازہ ترین