• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے کے کسی بھی ایک بورڈ میں نا مستقل چیئرمین لگایا جا سکا ہے نہ ہی ناظمِ امتحانات اور نہ ہی سیکریٹری ،سپلا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں پروفیسر سید علی مرتضیٰ، پروفیسر شاہ جہاں پنھور، پروفیسرکریم ناریجو، پروفیسر سید غلام اصغر شاہ، پروفیسرمنور عباس،پروفیسر غلام رسول لاکھو، پروفیسرالطاف میمن، پروفیسر مشتاق پھلپوٹو، پروفیسر عارف یونس، پروفیسر امیر لاشاری، پروفیسر عبدالمنان و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صوبہ سندھ کی تعلیمی صورتحال روز برو ابتری کا شکار ہوتی جارہی ہے، صوبے کے کسی بھی ایک بورڈ میں نا مستقل چیئرمین لگایا جا سکا ہے نہ ہی ناظمِ امتحانات اور نہ ہی سیکریٹری ،اقربا پروری اور رشوت ستانی کا بازار ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔

تازہ ترین