• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہبر کمیٹی کے ذریعے فیصلہ کیا جاتا تو بہتر ہوتا، فضل الرحمٰن

سکھر(اے پی پی)جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین نے مجھے اور عوا م کو مایوس کیا ۔ اگر اپوزیشن کی بڑی جماعتوں نے ہمارا ساتھ دیا ہوتا تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی ، اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کے ذریعے فیصلہ کیا جاتا تو بہتر ہوتا مگر میں پی پی ، ن لیگ و دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس جانے کو بھی تیار ہوں ۔ بڑی جماعتیں ساتھ دیتیں تو یہ صورتحال نہ ہوتی،آٹا اور چینی کا بحران تشویشناک ہے،ترجمان جے یو آئی کے اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو سے ملاقات کے دوران کیا، مولانا فضل الرحمنٰ نے مہنگائی ، بے روزگار کے بعد ملک میں آٹے اور چینی کے مصنوعی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین