• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہو سکتی،سفیر لبرلینڈ

لاہور (وقائع نگار خصوصی )سفیر لبرلینڈ فیصل بٹ نے شمالی علاقہ جات کا سیاحتی دورہ کیا ۔ دورے کے دوران انہوں نے ناران کاغان، سکردو ، گلگت بلتستان اور وادی کیلاش کی سیر کی ۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے ۔ پوری دنیا سے سیاحوں کو پاکستان آنا چاہیے ، غیر ملکی سیاحوں کے لیے پاکستان سے بہتر کوئی آپشن نہیں ہو سکتی۔ انکا کہنا تھا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستانی حکومت نے جو اقدامات اٹھائے وہ قابل دید ہیں اور پوری دنیا میں پاکستان ایک خوبصورت اور امن پسند ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آرہا ہے۔ فیصل بٹ کا مزید کہنا تھا کہ لبرلینڈ پاکستان کے ساتھ مل کر سیاحت کو پروموٹ کرنے کے لیے تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ لبرلینڈ اور پاکستان کے درمیان کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مختلف پروجیکٹس پر معاہدے کی تیاری کرر ہے ہیں ۔اور امید ہے جلد پاکستان اور لبرلینڈ کے درمیان سیاحتی پروگرام پر معاہدے طے پا جائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت لبرلینڈ اور پاکستان ایک دوسرے کو سیاحتی اداروں میں مدد فراہم کریں گے۔
تازہ ترین