• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو: ریکوری مہم کے دوران 22 کروڑ 38لاکھ روپے وصول کرلئے

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے ریکوری مہم کے دوران ریجن بھر میں دوروز میں18ہزار268رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 22 کروڑ 38لاکھ روپے وصول کرلئے۔9کروڑ68لاکھ روپے ادانہ کرنے والے 5ہزار763صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے ۔وزارت توانائی(پاورڈویژن ) کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوا نجینئر طاہر محمودکی زیر نگرانی سپرنٹنڈنگ انجینئر زکی سربراہی میں ایکسین، ایس ڈی اوز اور سٹاف پر مشتمل ٹیموں نے فیلڈ میں رننگ اور ڈیڈے ڈیفالٹرز کے خلاف ہفتے اور اتوار کے روزدن اور رات کے اوقات میں گرینڈ آپریشن کیا۔ میپکو ملتان سرکل نے25اور26جنوری کو 2347رننگ اور مستقل نادہندہ صارفین سے 5 کروڑ88لاکھ روپے وصول کئے جبکہ بلز، واجبات /بقایاجات ادانہ کرنے والے 779صارفین کے کنکشنز منقطع کئے گئے ۔
تازہ ترین