• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے آئی جی سندھ کیلئے مزید 3 ناموں پر غور شروع

نئے آئی جی سندھ کیلئے مزید 3 ناموں پر غور شروع


حکومت سندھ نے نئے آئی جی کے لیے مزید 3 ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس( جی ڈی اے ) کی جانب سے سندھ حکومت کے ناموں پر اعتراض کے بعد پیش رفت سامنے آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اور موجودہ آئی جی سندھ کلیم امام کی کل اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات انتہائی اہم ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کلیم امام کو نیا ٹاسک دینے سے پہلے وزیراعظم نئے آئی جی سندھ کا فیصلہ نہیں کرنا چاہتے۔

نیا آئی جی سندھ کون ہوگا؟ اس معاملے کے حل کے لیے مزید 3 ناموں پر غور شروع کردیا گیا ہے، نئے نام سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمٰعیل بھی اس بار آئی جی سندھ کے لیے نام تجویز کریں گے۔

سندھ حکومت کی طرف سے ممکنہ طور پر ایڈیشنل آئی جی امیر شیخ کا نام بھی بھیجا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر امیر شیخ کے نام پر اعتراض کی صورت میں سندھ حکومت بھی وفاق کے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض کرسکتی ہے۔

وفاق اور سندھ حکومت کی طرف سے ناموں پر اعتراض کی صورت میں نئے آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین