• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی معاملہ: جی ڈی اے کا سندھ حکومت کے ناموں پر اعتراض

آئی جی معاملہ: جی ڈی اے کا سندھ حکومت کے ناموں پر اعتراض


وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) نے نئے آئی جی کے لیے سندھ حکومت کے بھیجے گئے 5 ناموں پر اعتراض کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ اعتراض گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات اور آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت سندھ حکومت سے نئے نام بھیجنے کے لیے کہہ سکتی ہے۔

سندھ حکومت کی طرف سے نئے آئی جی سندھ کے لیے5 نام بھیجے گئے تھے۔

ان میں مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو، ڈاکٹر کامران فضل، ثنااللّٰہ عباسی اور انعام غنی کا نام شامل ہے۔

تازہ ترین