• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاتھی کا بچہ کنویں میں جا گرا، ویڈیو وائرل

بھارت :ہاتھی کا بچہ 25 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا


بھارت کے شہر جھاڑ کھنڈ میں ہاتھی کا بچہ 25 فٹ گہرے کنویں میں گر گیا جسے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد باہر نکالا گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ہاتھی کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں تو سب نے مل کر تلاش شروع کی، جس کے بعد ایک شخص نے کنویںکے پاس جاکر دیکھا تو 25 فٹ گہرے کنویںمیں ہاتھی کا بچہ موجود تھا۔

لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اُسے نکالنے کی کوشش کی تو انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے وائلڈ لائف حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے آکر جگہ کا معائنہ کیا اور پھر بھاری مشینری طلب کی جس کی مدد سے اُسے باہر نکالا گیا، 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد ہاتھی کے بچے کو بمشکل باہر نکالا گیا۔

تازہ ترین