پاکستان کی معروف فلم اسٹار مہوش حیات نے پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے اپنے ایک وضاحتی ٹوئٹ میں لکھا کہ بدقسمتی سے وہ اس سال پی ایس سال کی افتتاحی تقریب میں گانا گائیں گی اور نا ہی پرفارم کریں گی۔
انہوں نے سب مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ کرکٹ کے سالانہ تہوار پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے آفیشل ترانے ’تیار ہیں‘ کی ریلیز کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ مہوش حیات 20 فروری کو کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں منعقدہ کرکٹ کے سب سے بڑے میلے ’پی ایس ایل‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔
اپنے حالیہ ٹوئٹ میں مہوش نے ان تمام خبروں کی تردید کردی۔