• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج:ہفتے بھر منفی رجحان رہا، بلند ترین سطح 118735 رہی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ سامنے آ گئی جس کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے کاروباری ہفتے میں منفی رجحان رہا۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 4 ہزار 339 پوائنٹس کم ہوکر 1 لاکھ 13 ہزار247 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 18 ہزار 735 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔

شیئر بازار میں ایک ہفتے میں 3.9 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، جبکہ ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 159 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 402 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 230 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید