گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے وفاقی وزارتِ داخلہ کو انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کرنے کی سفارش کر دی۔
اس حوالے سے محکمۂ داخلہ سندھ نے درخواست کی ہے کہ ملزم وصی اللّٰہ کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا جائے۔
محکمۂ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گینگ وار ملزم وصی اللّٰہ لاکھو پولیس کو متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ہے۔