• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

کورونا وائرس کے باعث مکاؤ کے کاسینوز بند، کھربوں روپے کے نقصان کا خدشہ

کورونا وائرس کے باعث مکاؤ کے کاسینوز بند، کھربوں روپے کے نقصان کا خدشہ


چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس نے نہ صرف بڑی حد تک لوگوں کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے بلکہ اس کی وجہ سے چینی علاقے مکاؤ کو بھی مالی طور پر شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

مکاؤ کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کے پیش نظر شہر میں موجود تمام کاسینوز کو عارضی طور پر بند کر رہے ہیں۔

مکاؤ کی جانب سے یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب وہاں 10 سے زائد وائرس متاثرہ شخص سامنے آئے۔

واضح رہے کہ پورے چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ اس سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ متاثر ہیں جو زیر علاج ہیں۔

مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو ہو آئی آٹ سینگ نے کہا کہ مکاؤ کی ’جوئے کی صنعت‘ کو بند کیا جارہا ہے جبکہ خبردار کیا کہ اس بندش میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

مکاؤ کو اپنی اس صنعت سے سالانہ 29 ارب 20 کروڑ پاؤنڈ (58 کھرب 78 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمائی حاصل ہوتی ہے۔

انتظامیہ کے اعلان کو مد نظر رکھتے ہوئے اگر اسے دو ہفتوں کے لیے بند کیا جائے گا تو اسے ایک ارب 12 کروڑ پاؤنڈ (2 کھرب 25 ارب پاکستانی روپے سے زائد) کا نقصان ہوگا۔

اس سے قبل چینی علاقے مکاؤ کے کیسینوز کو 2008 میں اس وقت بند کیا گیا تھا جب اس شہر سے سمندری طوفان ٹکرایا تھا۔

مکاؤ کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ بہت مشکل ہے، لیکن ہمیں لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کے لیے یہ فیصلہ لینا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین