• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں برفانی تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک


ترکی کے مشرقی حصے میں برفانی تودے گرنے سے 38 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واقعات ایران کی سرحد کے قریب ترکی کے مشرقی صوبے وین میں پیش آئے، جہاں گزشتہ روز مسافر بس برفانی تودے کی زد میں آگئی تھی۔ اس واقعے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حادثے میں لاپتا ہونے والے کچھ افراد کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن جاری تھا کہ اس دوران دوسرا برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں مزید 33 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور مرنے والوں میں فوجی اور ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔

ترک صوبے وین کے گورنر نے حادثے کے مقام پر پھنسے افراد کی حتمی تعداد بتانے سے گریز کر تے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے مقام پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

تازہ ترین