• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال 12 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ، حفیظ پاشا

اس سال 12 لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ، حفیظ پاشا


ماہر معیشت اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا ہے کہ اس سال بارہ لاکھ افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

حفیظ پاشا نے کہا کہ اندازہ یہ ہے کہ پچھلے سال دس لاکھ افراد بیروزگار ہوئے، دو سال میں بائیس لاکھ افراد بیروزگار ہوجائیں گے۔

ایک ٹی وی پروگرام میں گفت گو کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا کا کہنا تھا کہ پچھلے سال جی ڈی پی کی شرحِ نمو غلط بتائی گئی، پچھلے سال جی ڈی پی کی شرحِ نمو تین اعشاریہ تین فیصد کے بجائے ایک اعشاریہ نو فیصد تھی، پچھلے سال حکومت نے اسٹیٹ بینک سے تین ہزار ارب قرضہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل تھا کہ آپ اسٹیٹ بینک سے ایک پیسہ نہیں لے سکتے، ایڈوانس میں سال ختم ہونے سے پہلے بارہ سو ارب قرضہ لے لیا۔

پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی

دنیا بھر میں معاشی حالات کا تجزیہ کرنے والے ادارے اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں دسمبر 2010 کے بعد مہنگائی کی شرح بلند ترین رہی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2010 کے بعد اس سال ہونے والی مہنگائی نے پچھلے آٹھ سالوں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گيا ہے کہ مہنگائی بڑھنے کا بنیادی سبب اشیاء خورونوش کی قیمتیں رہی ہیں۔

اکنامک انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گندم، ٹماٹر اور چینی کی قیمتیں مہنگائی میں اضافے کا باعث رہیں ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 18.60 فیصد اضافہ بھی مہنگائی کی وجہ بنا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ معیشت کے مختلف شعبوں کو متاثر کرتا ہے۔

اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کے مطابق حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ سیاسی اثرات کے سبب موخر کیا ہے، گیس آمدنی آئی ایم ایف پروگرام کی سخت مالی شرائط پوری کرنے میں مدد دے گی جبکہ سندھ اور پنجاب میں ٹڈی دل حملے سے زرعی پیداوار متاثر ہوگی ۔

تازہ ترین