لندن ( جنگ نیوز) کارڈف میں نوجوان کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا گیا جس کے بعد پولیس نے 20 سالہ شخص کو حملے کے تین آفنسز میں چارج کر دیا۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ لڑکے کو اس حملے میں مہلک زخم آئے ہیں اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ پولیس نے ملزم پر ڈکیتی، زخمی کرنے اور تیز دھار آلے سے دھمکانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ساؤتھ ویلز پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ کو واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔