• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد میں صلاحیت ہے، کسی بھی وقت کھیل سکتے ہیں، اظہر علی

کپتان اظہرعلی کا ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار


قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ فواد عالم میں صلاحیت ہے ، وہ کسی بھی وقت کھیل سکتے ہیں، کنڈیشنز دیکھ کر کراچی ٹیسٹ کے لیے گیارہ کھلاڑی سیلیکٹ کریں گے۔

بنگلا دیش کےخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہرعلی نے کہا کہ حارث بولنگ بھی اچھی کرلیتے ہیں اس لیے ان کو کھلایا گیا ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اس وقت پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو فاسٹ بولرز کو لیڈ کرنا چاہیے،میں نے شاہین شاہ کو ہمیشہ کہا ہے کہ تم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بولرز کو لیڈ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امارات میں بال جلدی اسپن ہوجاتی ہے لیکن پاکستان میں پہلے دو تین دن بال کم اسپن ہوتی ہے، یہاں پچز بہتر ہیں، بلے باز زیادہ رنز کریں گے۔

ٹیسٹ کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بلے باز پچھلے کچھ سالوں سے باہر کے ملکوں میں اچھا پرفارم کرنا شروع ہوگئے ہیں، کوشش ہوگی کہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ میں بھی ایسے ہی جیتیں جیسے آج جیتے ہیں۔

اظہر علی نے بنگلادیش کی ٹیم کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

تازہ ترین