• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی ہے، سرفراز

بنگلادیش کیخلاف پاکستان کی جیت پر خوشی ہے، سرفراز


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی چیمپئن ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد اور مالک ندیم عمر کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی جیت پر خوشی ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ہیٹ ٹر ک اور عمدہ بولنگ پر فخر ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں ٹیمیں متوازن ہیں، کانٹے کے مقابلے ہوں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفرازاحمد اور ندیم عمر نے نسیم شاہ کو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم عمری میں ہیٹ ٹرک کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کارکردگی سے پاکستان کو فتح ملی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی پاکستان کے لیے طویل عرصے تک کھیل سکتے ہیں۔

ندیم عمر کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ پی ایس ایل میں ٹیمیں متوازن ہیں، سیزن فائیو میں سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جبکہ سرفراز احمد نے کہا کہ شائقین پی ایس ایل کو کامیاب بنانے کیلئے زیادہ سے زیادہ تعداد میں اسٹیڈیم آئیں۔

تازہ ترین