• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت بلالؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : ’’تم رات کے جاگنے کو لازم پکڑو، کیوں کہ یہ تم سے پہلے صالحین اور نیک لوگوں کا طریقہ ہے اور رات کا قیام اللہ تعالیٰ کی طرف تقرب کا ذریعہ ہے اور گناہوں کے لئے کفارہ ہے، اور گناہوں سے روکنے اور حسد سے دُور کرنے والی چیز ہے۔‘‘(قیام اللیل)

حضرت ابو سعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ارشاد فرمایا ’’ تین قسم کے آدمیوں سے حق تعالیٰ شانہ بہت خوش ہوتے ہیں، ایک اُس آدمی سے جو رات کو ( تہجد کی نماز کے لئے) کھڑا ہو، دوسرے اُس قوم سے جو نماز میں صف بندی کرے، اور تیسرے اُس قوم سے جو جہاد میں صف بنائے (تاکہ کفار سے مقابلہ کرے)۔‘‘(قیام اللیل)

تازہ ترین