• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: چین میں کالونی کے دروازے پر جراثیم کش ٹنل نصب

کورونا وائرس: چین میں کالونی کے دروازے پرجراثیم کش ٹنل نصب کردیا گیا۔


کورونا وائرس دنیا بھر میں خوف کی علامت بن چکا ہے اور عالمی ماہرین اس کے سدباب کے لیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔

اسی حوالے سے چین کے چونگ کنگ صوبے میں واقع چائنا اوچینگ کالونی کے رہائشیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کالونی کے دروازے پر ایک جراثیم کش واک تھرو ٹنل نصب کر لی ہے۔

چار ہزار گھروں پر مشتمل اس کالونی کے رہا ئشی کالونی میں داخل ہونے سے قبل اس ٹنل سے گزرتے ہیں تاکہ کپڑوں، بالوں اور دیگر اشیا پر سے کورونا وائرس کے جراثیم کو ختم کیا جا سکے۔

ٹنل کی قیمت 1640پاؤنڈ ہے جبکہ اس کی روزانہ کی دیکھ بھال کا خرچہ 55 پاؤنڈ ہے۔