آسٹریا کے پہاڑی علاقے الپس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 4 افراد ہلاک ہوگئے۔
حادثہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر سالزبرگ صوبے کے علاقے والڈ اِم پنزگاؤ کے قریب پیش آیا۔
مقامی پولیس کے مطابق حادثے میں 3 مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوئی، جن کے بارے میں خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جرمن شہری تھے۔
طیارہ جرمنی کے شہر میونخ کے قریب ایک ایئر فیلڈ سے روانہ ہوا تھا اور یہ پرواز ایک راؤنڈ ٹرپ کے طور پر طے کی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، تحقیقات کا عمل جاری ہے۔