• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد کی عالمی اقتصادی فورم کے سربراہ سے ملاقات، ترقی سے متعلق تبادلہ خیال

ریاض (نیٹ نیوز )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز ریاض میں عالمی اقتصادی فورم "ڈیووس" کے صدر بورج برینڈ سے ملاقات کی۔سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران اقتصادی پہلو سے عالمی اور علاقائی ترقی سے متعلق متعدد موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ویژن 2030 کے مطابق مملکت اور عالمی اقتصادی فورم کے درمیان شراکت داری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات میں سعودی عرب کے وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر خزانہ محمد الجدعان، وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف اور سعودی ولی عہد کے نجی بیورو کے ڈائریکٹر بدر العساکر موجود تھے۔عالمی اقتصادی فورم کی جانب سے ملاقات میں شریک شخصیات میں نائب صدر اور مشرق وسطی اور شمالی افریقا ریجن کے ڈائریکٹر میرک ڈوشیک اور صدر کے دفتر کے ڈائریکٹر اور مملکت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے ذمے دار میرون کیروز شامل تھے۔

تازہ ترین