• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی اینٹی کرپشن کارروائی میں 386 افراد گرفتار

ریاض(شاہدنعیم)محکمہ نگرانی وانسداد بدعنوانی نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پراب تک 386 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 475 افراد کے ساتھ ملازمت کے اختیارات میں تجاوز کرنے پرتفتیش کی ہے۔ محکمہ نگرانی وانسداد بد عنوانی نے کہا ہے کہ ’کرپشن کے الزام میں گرفتار شدہ افراد پر فرد جرم عائد کیا گیا ہے۔محکمے نے کہا ہے کہ ’سرکاری مال کے ضیاع، اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اورغیر قانونی طور پر دولت جمع کرنے کے الزام میں گرفتار شدہ افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

تازہ ترین