• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے شہری نے دنیا کے معمر ترین مرد ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ٹوکیو (نیٹ نیوز )جاپان کے ایک عمر رسیدہ شخص کو دنیا کے معمر ترین مرد کا اعزاز دیا گیا ہے۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اشٹچسو واتانابے کی عمر 112 برس اور 344 دن ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق اشٹچسو واتانابے جاپان کے ایک شمالی علاقے نیگاتا میں 1907 میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بدھ کو سب سے زیادہ عمر رکھنے والے مرد کا سرٹیفکیٹ ایک نرسنگ ہوم میں گنیز بک سے وصول کیا۔اس سے قبل طویل العمر مرد کا ریکارڈ مسازو نوناکا کے نام تھا جو جاپان ہی کے شہری تھے۔ نوناکا گزشتہ ماہ انتقال کر گئے تھے۔سب سے زیادہ عمر رکھنے والے فرد کا اعزاز بھی جاپان کی ہی ایک خاتون کین تاناکا کے نام ہے جن کی عمر 117 برس ہے۔
تازہ ترین