اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز پیشی کے موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی سرکاری گاڑی بلاول بھٹو کی پروٹوکول والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے کے وقت گاڑی میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ موجود تھے تاہم کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نا ہی گاڑی کا بہت زیادہ نقصان ہوا۔