• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکوں کے کپڑے پہن کر گزر بسر کیلئے دکان چلانے والی خاتون

کراچی ( نیوز ڈیسک) لاہور میں ایک خاتون اپنی بیٹی کی پرورش اور گزر بسر کیلئے لڑکوں کے کپڑے پہن کر دکان چلانے لگی۔

41سالہ فرحین اشتیاق نامی خاتون کی لاہور کے انارکلی بازار میں ٹک شاپ ہے جہاں وہ صبح سویرے مردوں کی طرح کپڑے پہن کر پہنچ جاتی ہیں ۔

11فروری کو اشتیاق اور ان کی چھوٹی سی دوکان سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی اشتیاق کی 9 سالہ بیٹی ردا زہرہ کے سوا خاندان میں کوئی نہیں۔ وہ اپنی بیٹی کی پرورش خود کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھیں لیکن ان کے خاندان والے اس شادی کے خلاف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ چیزیں اتنی مشکل نہیں تھیں لیکن ان کے شوہر نے ان کا ساتھ اس وقت چھوڑدیا جب ان کی بیٹی ہونے والی تھی تاہم انہوں نے اپنے ماضی کو بھلاتے ہوئے اپنی بیٹی کی پرورش کرنے کا فیصلہ کیا اور کراچی سے لاہور چلی آئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی توجہ صرف ایک ہی چیز پر مرکوز تھی کہ اپنی بیٹی کو ایک بہتر زندگی دینی ہے۔

انہوں نے ملتان میں رہائش پذیر اپنی ایک سہیلی کو اپنی بیٹی دے دی تاکہ وہ اس کی پرورش کرے جنہوں نے ڈیڑھ سال تک زہرہ کی پرورش کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک ہی وقت میں نا تو اپنی بیٹی کا خیال رکھ سکتی تھیں اور نا ہی کام کرسکتی تھیں اور بہت مشکل سے پیسے کما رہی تھیں۔

تازہ ترین