• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاسوسی آپریشن پرسوئس پارلیمانی تحقیقات کیلئے دبائو بڑھ گیا

زیورخ (نیوز ڈیسک) سوئس قانون ساز اسمبلی کے سینئر ارکان ایک جاسوسی آپریشن کے بارے میں پارلیمانی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس میں امریکن اور جرمن انٹیلی جنس نے دوسرے ممالک کی جاسوسی کیلئے ایک سوئس کرپٹوگرافی کمپنی کو استعمال کیا تھا۔ میل کی رپورٹ کے مطابق سوئس حکومت نے ’’آپریشن روبیکون‘‘ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کے ایک سابق جج کی تقرری کر دی ہے، اس آپریشن کے تحت امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) اور جرمن بی این ڈی سپائی سروس دوسرے ممالک کے ’’ٹاپ سیکرٹ پیغامات‘‘ ٹریس کرنے کیلئے کئی عشروں سے کرپٹو اے جیز انکرپشن ٹیکنالوجی استعمال کر رہی تھیں۔ وہ جون کے اختتام تک اپنی تحقیقات مکمل کر کے کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔ تاہم اس معاملہ پر دبائو بڑھ رہا ہے کہ پارلیمنٹ خود اس کی تحقیقات کرے کہ سوئٹزرلینڈ میں اس سکیم کے بارے میں کون کون آگاہ تھا۔ اس خدشہ کا اظہار کیا گیا ہے کہ اگر سوئس حکومت کو اس کا علم تھا تو اس کی غیرجانبداری کی ساکھ ان رپورٹس سے تباہ ہو جائے گی۔
تازہ ترین