• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی گفتگو پر مریم اورنگزیب کا اعتراض


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ترک صدر کی آمد کا ہی خیال کرلیتے اور ایک دن کے لیے کنٹینر والی گفتگو نہ کرتے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ن لیگی ترجمان نے کہا کہ عمران صاحب کی حماقت سے کشمیر، فلسطین پر مثبت گفتگو کا پیرایہ تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے جھوٹ، نااہلی اور نالائقی کو جو بھی بیان کرے گا وہ غدار ہوگا؟ کیا وزیراعظم کی کرپشن پر بات کرنے والا غدار ہوگا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ‎عمران صاحب آپ کی فارن فنڈنگ کی تمام تفصیلات بھی سب کو معلوم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہے کہ عمران صاحب کی لینڈ کروزر اور بنی گالہ کے محل کا خرچ کہاں سے آتا ہے۔

ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ عمران خان پیسہ نہیں بناتے تو پھر لاہور میں ان کا 13 کروڑ کا گھر کس نے بنوایا؟

تازہ ترین