آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل30؍ جمادی الثانی 1441ھ 25؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

عوام کو مہنگائی کا ڈنگ ماراجارہاہے ،چوہدری الطاف شاہد

لندن (پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان کے حکمران طبقہ سے شیطان بھی پناہ مانگ رہا ہے۔نام نہادعہدجمہوریت میں جمہورکاخون نچوڑاجارہا ہے،عوام کوزندہ درگورکردیاگیا۔مہنگائی کے آدم خوربھوت نے مفلس ونادار طبقات کوبھوک برداشت کرنے پر مجبور کر دیا ۔ ایوانوں میں بیٹھی پارٹیوں نے ایک دوسرے کیخلاف طعنہ بازی کے سواکچھ نہیں کیا ۔عوام کے ساتھ ہمدردی کاڈھونگ کرتے ہوئے انہیں مہنگائی کے کوبرا کاڈنک ماراجارہا ہے۔وفاق اورصوبوں کے حکمران نان ایشوز پرپوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں،ان میںسے کوئی کسی عوامی ایشوپربات کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔ ملک میں جمہوریت نہیں بلکہ سول آمرانہ نظام رائج ہے۔ وہ پارٹی آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر ،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا ۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ کراچی کوکرچی کرچی کرنیوالے عنقریب نیب کے شکنجے میںہوں گے۔جولوگ اپنے سرکاری منصب کے پیچھے چھپ رہے ہیں وہ بے رحم احتساب کیلئے تیار رہیں۔انہوں نے کہا کہ میئرکراچی کی سرگرمیاں عوامی مفادات سے متصادم ہیں۔انہوں نے کہا کہ جولوگ آج چوری کاپیسہ جوڑرہے ہیں وہ عنقریب قوم کے آگے ہاتھ جوڑیں

گے۔پی ایس پی کے مرکزی چیئرمین سیّدمصطفی کمال کی قیادت میں ہمارے سرفروش کارکنان قومی چوروں کابھرپورمحاسبہ کریں گے۔ 

یورپ سے سے مزید