• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیریل ”مُقدر“ اور ”خوب سیرت“ کا کل ”جیو“ پر آغاز

سیریل ”مُقدر“ اور ”خوب سیرت“ کا کل ”جیو“ پر آغاز 


کراچی (محمد ناصر) عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کا میگا ڈرامہ سیریل ”مُقدر“ پیر 17فروری سے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی “ سے شروع ہوگا۔ گذشتہ دِنوں اداکار فیصل قریشی کی دوران شوٹنگ زخمی ہونے کی خبر نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ہلچل مچادی تھی۔ سین کے دوران ربر کی گولی مس ہونے کی بجائے فیصل قریشی کے جسم پر لگی ۔ زخمی ہونے کے باوجود اداکار نے سین مکمل کرنے کے بعد ہونے والی تکلیف کا احساس دلایا ۔ یہ مناظرپروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کی پیشکش ڈرامہ سیریل ”مقدر“ کیلئے فلمائے جارہے تھے۔ میگا سیریل کی پہلی قسط پیر کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ اس سیریل میں اداکار فیصل قریشی سیف الرحمان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سیریل کے ہدایتکار علی اکبر ہیں جبکہ ڈرامے کے مرکزی کرداروں میں آغا علی، کرن حق، نمرہ خان، بینا چوہدری، ندا ممتاز، پروین اکبر، طارق جمیل، راشد فاروقی، سجیر الدین، بابر خان، کامران جیلانی، شازیہ نور ، شازیہ قیصر، شہزاد مختار، راشدہ تبسم، نعیم شیخ، فائزہ، اکرام عباسی اور علی رضوی شامل ہیں۔

تازہ ترین