• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی خواتین کو سگریٹ نوشی کی بھی اجازت مل گئی

ریاض (اے ایف پی)سعودی خواتین کو سگریٹ نوشی کی اجازت بھی مل گئی اور اب وہ آزادی سے سگریٹ نوشی کررہی ہیں۔ریسٹورنٹ میں کھلے عام سگریٹ نوشی کرتی خواتین کا اظہار مسرت کیا ہے۔

بیسویں صدی کی یورپی خواتین کی طرح سعودی خواتین میں اصلاحات کے نتیجے میں ملنے والی رعایتوں کے بعد خاص طور پر کھلے عام سگریٹ نوشی شروع کر دی ہے۔ کئی خواتین ای سگریٹ کے ساتھ ساتھ شیشے کا بھی لطف اٹھاتی ہیں۔ یورپ میں سگریٹ نوشی کو نسائی آزادی کی علامت کے طور پر لیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اصلاحاتی عمل سے خواتین سب سے زیادہ خوش ہیں۔ خواتین نے اس آزادی کے نتیجے میں کھلے عام سگریٹ نوشی کا لطف بھی لینا شروع کر دیا ہے۔سعودی خاتون ریما کو کھلے عام سگریٹ نوشی کرنے پر بے پناہ مسرت حاصل ہوئی۔ 

انہوں نے دارالحکومت ریاض میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر سگریٹ نوشی کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ وہ حال ہی میں ملنے والی آزادی کا پورا لطف لینا چاہتی ہیں اور اس آزادی ہی کی وجہ سے وہ اس طرح سگریٹ پینے میں بہت خوشی حاصل کر پائی ہیں۔

تازہ ترین