• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین کی یتیم خانے میں موجود بچے کو برطانیہ منتقل کرنیکی درخواست

کراچی(نیوزڈیسک) لاہور کے یتیم خانے میں موجود 7سالہ بچے کے والدین نے اسے برطانیہ منتقل کرنے کی درخواست کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امین رشید اور ان کی اہلیہ انیلہ امین اپنے 5 سالہ چھوٹے بیٹے شہریار کی بیماری کا علاج کرانے برطانیہ گئے تھے جبکہ اپنے 7سالہ بیٹے اشعر کو اس کی دادی کے پاس چھوڑا تھا۔بعد ازاں دادی کے بیمار پڑنے پر انہوں نے اشعر کو دسمبر کے مہینے میں یتیم خانے میں داخل کردیا تھا اور اب اشعر کے اہلخانہ اس کے لیے ویزا حاصل کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔برطانوی محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ وہ ʼانفرادی کیسز پر اپنی رائے پیش نہیں کرتےʼ۔کارڈف میں قیام پذیر امین رشید کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی رات نہیں جو میں اس کی خاطر بغیر روئے سوسکا ہوں اور کچھ ایسی ہی حالت اشعر کی والدہ کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ہم اشعر سے بات کرتے ہیں تو وہ بہت روتا ہے، لاہور سے تعلق رکھنے والا خاندان اپریل 2019 میں برطانیہ اپنے چھوٹے بیٹے شہریار کی شدید بیماری اور یہاں موجود ڈاکٹروں سے علاج نہ ہونے کے بعد برطانیہ منتقل ہوا تھا۔
تازہ ترین