• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن سکواڈ نے گزشتہ ہفتے 59ملزم گرفتارکیے،ایس پی

لاہور،(کرائم رہپورٹر) ایس پی ڈولفن سکواڈعائشہ بٹ نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران گشت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگز کے59 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 05کاریں،17 موٹر سائیکلیں،19موبائل فونزاور 41 ہزاروپے سے زائد نقدی برآمد کی۔ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام601کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لائیں ۔ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 18پسٹلز،05رائفلز،15میگزین اور 290گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 18بوتلیں شراب اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئیں۔
تازہ ترین