• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

٭ …نام عبداللہ ، کنیت ابو بکر جب کہ صدیقِ اکبر،عتیق،یارِ غار کے القاب سے آپ نے اسلامی تاریخ میں شہرت پائی۔٭ …والد کا نام ابو قحافہ عثمان اور والدہ کا اسم ِمبارک ام الخیر سلمیٰ بنت ِ صخر تھا۔٭…آپ کی ولادت مکہ مکرمہ میں رسول اکرم ﷺکی ولادتِ باسعادت سے دو سال دو ماہ قبل ہوئی۔ ٭ …زمانہ ٔجاہلیت میںکبھی شراب نہ پی اور بچپن ہی سے بت پرستی سے دور رہے۔٭ …زمانۂ جاہلیت میں دیت (خوں بہا) اور جرمانے کے مقدمات آپ کے سپرد تھے۔٭ …پیکرِ صدق و وفاابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا حلیہ مبارک کچھ یوں تھا،رنگ سفید،اکہرا بدن،پیشانی کشادہ اور بلند جو ،اکثر عرق آلود رہتی ۔کمالِ حیا سے نگاہیں اکثر نیچی رہتیں ،جب کہ حنا اور کسم کا خضاب کیا کرتے تھے۔٭ …چار نکاح فرمائے۔پہلا نکاح قتیلہ بنت عبدالعزیٰ سے کیا، ان سے عبداللہؓ اور اسما ءؓ کی ولادت ہوئی۔دوسرا نکاح امِ رومان سے کیا، ان کے بطن سے عبدالرحمن ؓاور سیدہ عائشہ ؓ پیدا ہوئے۔تیسرا نکاح اسماء بنت ِ عمیس سے ہوا ،ان سے محمد بن ابو بکر ؓ متولد ہوئے ،جب کہ چوتھا نکاح حبیبہ بنتِ خارجہ انصاریہ سے فرمایا، ان کے بطن سے ابوبکر صدیق ؓ کی سب سے چھوٹی صاحبزادی امِ کلثوم ؓکی ولادت ہوئی۔(حاکم)٭ …دورِ خلافت کے کارہائے نمایاں میں منکرینِ زکوٰۃ کے خلاف جہاد،فتنہ ارتداد کا سدِ باب ،عراق اور شام کی تسخیر اور قرآنِ کریم کو ایک مصحف میں جمع کرنا شامل ہے۔٭ …امام نوویؒ نے فرمایا کہ صدیقِ اکبر رضی اللہ عنہ سے رسول اکرمﷺ کی ایک سو بیالیس احادیثِ مبارکہ مروی ہیں ۔(شرح تہذیب )

تازہ ترین