• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہر پیرامیڈک کیک کھاتے ہوئے ہلاک


گیم شو مقابلوں میں شرکت کرنا تو ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور اگر یہ مقابلہ کھانے پینے کا ہو تو دل اور بھی زیادہ للچانے لگتا ہے۔

ایسا ہی کچھ روس میں بھی ہوا جہاں ایک خاتون نے جو خود بھی ایک ماہر پیرامیڈک تھی، اس بظاہر آسان مقابلے میں حصہ لیا۔

غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ مقابلہ دو لوگوں کے درمیان کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کیک کھانے کا تھا۔

اس گیم شو کو ویسے تو کہیں ٹیلی کاسٹ نہیں کیا گیا لیکن اس کی ویڈیو وہاں موجود لوگ بنا ہی رہے تھے جنہیں خود بھی اندازہ نہ تھا کہ اس کے آخر میں کیا ہونے والا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو خواتین مقابلہ کرتے ہوئے پلیٹ میں رکھے چاکلیٹ کیک کھارہی تھیں، دونوں نے ہی بہت تیزی کے ساتھ وہ ٹکڑے کھالیے۔

ان خواتین میں سے ایک خاتون کو اپنے گلے میں پھندا لگنے کا احساس ہوا لیکن اگلے ہی لمحے یہ 23 سالہ خاتون زمین پر گر پڑی۔

اس ریسٹورنٹ کا اسٹاف اور خاتون کے دوست جو خود بھی پیرامیڈک کا تجربہ رکھتے تھے فوری طور پر اس کی مدد کرنے کے لیے پہنچے لیکن وہ خاتون کے گلے کی بلاکیج ختم نہ کرسکے۔

موقع پر ایمبولینس اور دیگر امدادی ٹیمیں بھی پہنچیں لیکن وہ بھی اس خاتون کی جان نہیں بچاسکیں اور وہ اسی وقت دم توڑ گئی۔