• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن لڑکی سے زیادتی کرنے والے 4ملزمان گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوعمرلڑکی کوبلیک میل کرکے مختلف اوقات میں بے آبروکرنیوالے 4ملزموں کوگرفتارکرلیاگیا،تھانہ رتہ امرال کو (الف) نے بتایاکہ اس کی والدہ فوت ہوچکی ہیں اوراس کے دوچھوٹے بھائی ہیں، والدسرکاری ملازمت کرتے ہیں جوصبح سویرے نوکری پرچلے جاتے ہیں اورشام کودیرسے گھرآتے ہیں، ان کاہمسایہ اسد علی گزشتہ سال جون میں ہمارے گھر آیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اس نے مجھے دھمکی دی کہ کسی کو بتایا تو جان سے ماردوں گا، کچھ دن بعد اسد علی اپنے دوست بہادر علی کیساتھ آیا،دونوں نے مجھ سے زبردستی زیادتی کی اورمجھے پسٹل دکھا کر کہا کہ کسی کو نہ بتانا اگربتایاتوتمہیں جان سے ماردینگے، پھر عابد انکل جو ہمارا ہمسایہ ہے ہمارے گھر آیااور مجھے کہا کہ تم نے اسد علی اور بہادر علی کیساتھ حرام کاری کی میرے ساتھ بھی کرو ورنہ میں تمہیں اور تمہارے باپ کو محلہ میں بدنام کر دونگا پھر عابد نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی پھر کچھ دن بعد ہمارا ہمسایہ یحیٰ ہمارے گھر آیا اس نے بھی میرے ساتھ زیادتی کی، مذکورہ ملزمان کے زبردستی زیادتی کرنے کے نتیجے میں میں حاملہ ہو گئی ہوں، عزت کی خاطر پہلے یہ بات کسی کو نہ بتائی اب اپنے باپ کو بتائی جومجھے پولیس کے پاس لے آئے،پولیس نے چاروں ملزموں کوگرفتارکرلیاہے ،پولیس کے مطابق لڑکی کی عمر14سال ہے۔
تازہ ترین